کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے وفاقی وزیر سیفران و امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی پیش رفت، تنازعہ کشمیر اور پاکستان کے سیاسی منظر نامے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کی مدد و رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی احساس اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی اور قومی مفادات کو ترجیح دینی ہوگی. صوبے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزراء کے وقتا فوقتاً دوروں سے وفاق اور صوبائی کے درمیان تعلقات کو خوشگوار بنانے، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے میں مدد ملے گی۔ امیر مقام نے گورنر بلوچستان کوصوبے کے مسائل و مشکلات کے دیرپا حل اور موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
امیر مقام کی گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات،صوبے مسائل کے حل میں یقین دہانی







