کراچی :پاکستان کو آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ایک ارب دو کروڑ69 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعرات کو پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی جس کے تحت پہلی قسط موصول ہوگئی ہے جب کہ بقیہ رقم اگلے 3سال میں اقساط کی صورت میں ادا کی جائے گی۔نئے قرض پروگرام کے لیے سٹاف لیول کا معاہدہ رواں برس جولائی میں ہوا تھا جس کی منظوری اگست میں دی جانی تھی لیکن آئی ایم ایف کے بعض تحفظات کے باعث یہ معاملہ ایگزیکٹو بورڈ کی گزشتہ ماہ کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوسکا تھا۔
پاکستان کو آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول







