نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے خطاب کےد وران پاکستانی وفدنے بائیکاٹ کردیا۔ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے خطاب کے بعد جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکو خطاب کی دعوت دی گئی اور جونہی انہوں نے خطاب شروع کیاتو پاکستانی وفدفلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجاً اجلاس سے اٹھ کرچلاگیا، علاوہ ازیں مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے بھی بائیکاٹ کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سےخطاب پر پاکستانی وفد کا بائیکاٹ







