بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی تاریخی تقریر ،مسلمانوں کے دل جیت لیے ،امیرمقام

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم پاکستان کے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ۔اپنے بیان میں امیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کیا ، وزیراعظم پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کو اجاگر کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی تاریخی تقریر کشمیری عوام اور فلسطین کے عوام کی امنگوں کی پوری طرح عکاسی کرتی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ہندوستان کے مظالم کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر واضح طور پر بات کی۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف بات کر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پوری امت مسلمہ کی وکالت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج اجاگر کیا ہے۔