بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل کے بیروت پر10حملے ،4عمارتیں تباہ،بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں،نیتن ہاہو

بیروت:اسرائیل کے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر دس بڑے حملے،چارعمارتیں ملبے کی ڈھیرمیں تبدیل ہوگئیں۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کوٹارگٹ کیاگیا ،اسرائیلی فوج کاکہناہےکہ حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرزکو نشانہ بنایاگیاہے۔واضح رہے کہ تازہ حملے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہوکے جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعدکئے گئے
اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنےکا کوئی ارادہ نہیں تھا، اسرائیل کے خلاف الزامات اور پروپیگنڈا نے شرکت پرمجبورکیا۔ انہوں نے کہاکہ حماس کے خاتمے کے بعد غزہ نئی انتظامیہ کو دینے کے لیے تیار ہیں،
انہوں نے کہا کہ ایسے دشمن سے واسطہ پڑگیا جو اسرائیل کے وجود کو مٹانا چاہتاہے۔  ان کاکہناتھا کہ میرا ملک اپنے لوگوں کی حفاظت کی جنگ لڑ رہا ہے، 7 اکتوبر کے حملوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔  نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرکوں اور موٹرسائیکلوں پر آنے والے حملہ آوروں نےمیوزک کنسرٹ میں شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنایا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے، اسرائیل بیک وقت مختلف محاذوں پر جنگ میں مصروف ہے، ان محاذوں کو ایران کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں اسرائیل پہنچ نہیں سکتا، اسرائیل ایران کو ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کو ناکام بنانےکے لیے تمام اقدامات کرے گا۔