بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں پر تبدیلیاں، ڈاکٹر یاسمین وسطی پنجاب کی صدر بن گئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں تنظیمی عہدوں پر تبدیلیاں کر دی گئی ہیں، سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو وسطی پنجاب کا صدر بنا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی منظوری کے بعد مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ حماد اظہر جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب، عامر کیانی صدر شمالی پنجاب، سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب مقرر کیے گئے ہیں، ان کی تعیناتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔