بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی کے لوگوں نے تحریک انصاف کے جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں لوگوں کی کمی واضح طور پر سیف سٹی کیمروں کی ویڈیوز میں دیکھی جا سکتی ہے، جہاں دور دور تک کوئی موجود نہیں تھا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور اپنی وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ملک میں انتشار کی سیاست کو بھی مسترد کر دیا ہے، اور یہ صرف ایک آغاز ہے۔ الحمدللہ۔