بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے دعوے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان پر اسرائیلی جارحیت میں حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد ایران اگلے لائحہ عمل کے لیے حزب اللہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہفتے کے دوران 700 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی آرمی چیف نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے بھی بیروت پر حملے میں شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے تاحال حسن نصراللہ کی شہادت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔