اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کی ناکامی پرخسروبختیار کو عہدے سے ہٹا دیا۔پی ٹی آئی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کر دی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو شفقت محمود کی جگہ صدر وسطی پنجاب لگایا گیا ہے۔سابق وزیر صحت عامر محمود کیانی شمالی پنجاب جبکہ عون عباس بپی خسرو بختیار کی جگہ جنوبی پنجاب کے صدر مقرر کیے گئے ہیں۔ حماد اظہر وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔
لانگ مارچ میں ناکامی ، عمران خان نے خسرو بختیار کو عہدے سے ہٹا دیا








