بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہحسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، شہباد سے صہیونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوا ہے، اللہ سے دعا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔