بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر  مشتاق احمد  اہلیہ سمیت گرفتار

اسلام آباد(ممتازنیوز)دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد پولیس نے  مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے لیا ۔
میڈیارپورٹ کے مطابق  مشتاق احمد سمیت 10 مظاہرین کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا ۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سیو غزہ کمپین کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کررہے تھے ۔
دوسری جانب کراچی میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے قتل کیخلاف ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
اسرائیلی حملے میں حسن نصراللّٰہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کیخلاف کراچی میں ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین کو ایم ٹی خان روڈ پر روک دیا گیا، جس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا تو پولیس نے شیلنگ بھی کی ، پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد صحافی زخمی ہوئے، ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین نے  موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔