بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نمبرز پورے،آئینی ترمیم جب چاہیں کرسکتے ہیں، شرجیل میمن کادعویٰ

کراچی: صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ آئینی ترمیم کے لیے نمبرز پورے ہیں جب چاہیں کراسکتے ہیں، ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے چاہتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے   شرجیل میمن نے کہا کہ متفقہ مسودے کے لیے ہی کوششیں جاری ہیں، سیاست میں ہرجماعت کا اپنا نظریہ ہوتا ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہےملک کی بہتری کے لیے تمام جماعتیں ملکرچلیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ آئینی ترمیم کےبعد چیزیں بہتری کی طرف آئیں گی، چاہتے ہیں انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، افتخارمحمدچودھری، میاں ثاقب نثار نے عدلیہ کو یرغمال بنایا تھا، چند جوڈیشری کے لوگوں نے پرویزمشرف کی ترمیم کوآئینی ترمیم قراردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمرعطا ء بندیال کے فیصلے نے عدم اعتماد کا وجود ہی ختم کردیا تھا، عطا بندیال نے کہا عدم اعتماد کے لیے ووٹ ہی کاسٹ نہیں ہوگا، ایسے ججز نے اپنی خواہشات کی وجہ سے آئین کا نقشہ ہی بگاڑ دیا۔

صوبائی وزیر  نے   کہا  وزیراعلیٰ خیبرپختونخواجلسوں میں بڑھکیں مارتے ہیں، میرا خیال ہے علی امین گنڈا پور وکٹوں کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ایم کیوایم بیچاری قابل رحم اس کوچھوڑدیں۔
شرجیل میمن نے کہا   18 اکتوبرکوحیدرآباد میں تاریخی جلسہ کریں گے،  مرکزی قائدین  جلسے سے خطاب کریں گے،18 اکتوبرکوسانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔