بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پنجاب حکومت کا وزراء کے پروٹوکول کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کے لیے 76 گاڑیاں 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے میں خریدی جائیں گی۔
پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے 22 کروڑروپےمالیت کی 29 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 9 کروڑ 96 لاکھ مالیت کی 15 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی۔
ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 3 کروڑ 61 لاکھ روپے کی 2گاڑیاں پروٹوکول کیلئے خریدنےکافیصلہ کیا گیا ہے اور صوبائی وزرا کے پروٹوکول کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے 30 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔