بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ: آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔
عدالت عظمیٰ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی جس کا تحریری حکنمامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
رجسٹرار کو حکمنامے کی کاپی جسٹس منیب اختر کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی گئی  ۔
حکنمامہ میں کہاگیاکہ رجسٹرار جسٹس منیب اختر سے بینچ کا حصہ بننے کی درخواست کریں وہ انکارکریں تو ججز کمیٹی نیا جج بینچ میں شامل کرے گی۔
صدارتی ریفرنس کا فیصلہ دینے والے بینچ میں اسوقت کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے جب کہ اکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا تھا اور فیصلے کو چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن کی حمایت حاصل تھی۔
اقلیتی ججز جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس جمال خان مندو خیل نے اختلافی نوٹ لکھےتھے۔
حکنمامہ کے مطابقجسٹس منیب اختر نے آج کمرہ عدالت نمبر تین میں بینچ کی سربراہی کی اور دیگر ججز کیساتھ ٹی روم میں بھی موجود تھے، رجسٹرار حکمنامے کی کاپی جسٹس منیب اختر کو فراہم کرے۔
مقدمے کی سماعت کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کی جاتی ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 23 جون 2022 کو نظر ثانی اپیل دائر کی تھی، وکیل علی ظفرکو بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی کی اجازت دی جاتی ہے، جسٹس منیب اختر کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خطتحریرکیا گیا اور انہوں نے اپنے خط میں بینچ میں شمولیت سے معذرت کی ۔