حیدرآباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کمانڈر عمرفاروق کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت ون نے جرم ثابت ہونے پر ٹی ٹی پی کمانڈر عمرفاروق کو 14 سال قید کی سزا سنادی، ملزم کو رواں سال سی ٹی ڈی نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔
سزا پانیوالا ملزم افغانستان سے تربیت یافتہ ہے اور اس کیخلاف اے ٹی اے ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ٹی پی کمانڈر کو 14 سال قید کی سزا سنادی







