اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ جاکران سے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے بھائی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے اسحاق ڈار کے بھائی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے ۔ صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔
صدر زرداری کی اسحاق ڈار کی رہائش گاہ آمد ،بھائی کے انتقال پر تعزیت







