بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی چوک احتجاج پر علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانیپی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی  ۔ملاقات میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جس کے بعد علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔
ملاقات میں ملکی اور پارٹی کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج اور 4 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔