بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی اسحاق ڈار کی رہائش گاہ آمد ،بھائی کے انتقال پر تعزیت

 

اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ جاکران سے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے بھائی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے اسحاق ڈار کے بھائی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔