بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی چوک احتجاج ، قیادت کا پیغام وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو پہنچا دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا پیغام وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورتک پہنچا دیا ، اکتوبر کا پورا مہینہ احتجاج کریں گے ،ملتان کا احتجاج جنوبی پنجاب کی مقامی قیادت کی سفارش پرمیچ کےباعث ملتوی کرنا پڑا ۔
صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میںشیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ڈی چوک احتجاج کا حتمی پلان علی امین گنڈا پوراوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں طےہوگا، ڈی چوک احتجاج کا حتمی پلان وزیراعلیٰ ٰعلی امین گنڈا پوراوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں طےہوگا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور اعظم سواتی کی ملاقات میں بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی مرضی سےایم این ایزکواحتجاج میں جانےسے روکا ہے ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایم این ایز لیاقت باغ سے گرفتار ہوں ، ہمارے ایم این ایز محفوظ اور رابطےمیں ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ اداروں کا اندرونی معاملہ ہے،آئین اورقانون کےمطابق جوبھی تقرری ہوتی ہےہمیں اس میں نہیں پڑنا چاہیے،موجودہ سیاسی حالات میں حکومت کب تک چلےگی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا،اگر اسٹیبلشمنٹ کی مرضی پوری ہوتی رہی تو حکومت چلے گی ۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کی سکیورٹی صورتحال پراجلاس کی دعوت ملی توشرکت پرغورکریں گے۔