تہران: ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرنےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لے لیا گیا۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے کئی علاقوں پر سینکڑوں میزائل داغے گئے ہیں ، حسن نصراللہ اوراسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لیا ۔
یاد رہے کہ ایران نے 400 سے زائد بیلسٹک میزائلوں ، ڈرونز اور دیگر میزائلوں سے حملہ کر د یاجس کے آگے اسرائیل کا میزائل ڈیفنس سسٹم بھی بھر پور کارکردگی دکھانے میں کامیا ب نہیں ہو پا رہا، میزائل اسرائیلی شہری علاقوں میں گرنے کی ویڈیو ز منظر عام پر آنا شروع ہو گئی ہیں ۔ ادھر ایران کے شہری علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 10 سے زائد اسرائیلی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں حملوں کی تصدیق کردی








