بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی پاسداران انقلاب کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

تہران:  ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کردیا۔
پاسداران انقلاب  نےکہا کہ اسرائیل پر میزائل حملہ گزشتہ ہفتے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور اس سال کے شروع میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
نیوزایجنسی  ”فارس“ کی رپورٹ کے مطابق  آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا، ’اسماعیل ہنیہ، حسن نصر اللہ اور (آئی آر جی سی گارڈز کمانڈر) نیلفرشون کی شہادت کے جواب میں، ہم نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا‘۔
پاسداران انقلاب نے اس بیان میں اسرائیل کو دھمکی بھی دی  کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو مزید حملے کرے گا۔
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسکی فضائیہ نے اسرائیل کے ’اہم ٹھکانوں‘ کو نشانہ بنایا ہے اور اس کی تفصیلات کا اعلان وہ بعد میں کرینگے۔