بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 اسرائیل نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب:اسرائیل نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ملک میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کی واضح مذمت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی شدید مذمت کرنے میں ناکامی کی وجہ سے انتونیو گوتریس اسرائیل میں غیر مقبول شخص بن گئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے گھناؤنے حملے کی واضح طور پر مذمت نہیں کر سکتا جیسا کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے کیا ہے، وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم رکھنے کا مستحق نہیں ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ اسرائیل انتونیو گوتیرس کے ساتھ یا ان کے بغیر بھی اپنے شہریوں کا دفاع اور قومی وقار کو برقرار رکھے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ یہ اسرائیل مخالف سیکریٹری جنرل ہے جو دہشت گردوں، ریپ کرنے والوں اور قاتلوں کی حمایت کرتا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ  نے کہاکہ انتونیو گوتیرس نے حماس، حزب اللہ، حوثی قاتلوں اور اب ایران کی حمایت کی جو عالمی دہشت گردی کا سرغنہ ہے، گوتیرس کو آنے والی نسلوں میں اقوام متحدہ کی تاریخ پر ایک داغ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔