لاہور:وزیراعلی مریم نواز شریف کے سموگ لیس پنجاب کے ویژن کے تحت الودگی کا موجب انڈسٹریل یونٹس مسلسل ای پی اے کے ریڈار پرآگئے ۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی قیادت میں پنجاب بھر میں زہریلا دھواں خارج کرنے والے بھٹے،ٹائرجلانے والے یونٹس اورفیکٹریوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون جاری ہے ۔
اربن یونٹ کی نشاندہی پرضلع لیہ میں 95فیصد غیر زگ زیگ بھٹوں کو گزشتہ دو روز میں مسمار کردیاگیا،باقی ماندہ بھٹوں کو گرانے کا کام جاری ہے۔
ضلع سرگودھا میں اس حوالے سے مختلف عدالتوں سے تمام حکمِ امتناعی ختم کروا لیے گئے ۔
لیہ میں ضلعی انتظامیہ کا 17 بھٹوں کا معائنہ،ان میں سے 15 بھٹے مسمار، 1 بھٹہ زیگ زیگ ٹیکنالوجی کے تحت فنکشنل پایا گیا، جبکہ 1 بھٹہ غیر فعال تھا۔
دو مزید پائیرولیسس پلانٹس کے مسمار کیے جانے کے بعد، ضلع سرگودھا اب پائیرولیسس پلانٹس کی آفت سے مکمل طور پر پاک ہو چکا ہے۔
شیخوپورہ میں 2 پائیرولیسس پلانٹس اور 1 اسفالٹ پلانٹ مسمار کر دیا گیا۔
پائیرولیسس پلانٹس کے مالکان نے اپنے پلانٹس کو دیگر صوبوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔
ننکانہ میں بھی ٹائرجلانے والے پلانٹس کو اپریشن کرکے سائٹ سے مکمل طور پر ہٹا دیا گیا۔
سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی میانوالی میں بھٹوں کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کے افسران اور عملے کو شاباش دی ،
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سموگ سیزن کی آمد سے پہلے بچاؤ کے اقدامات پر سخت عمل درآمد کی ہدایت کی ہے،
محکمہ ماحولیات ضلعی انتظامیہ کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ، قانون اور پالیسی پر سخت عمل درآمد کرا رہا ہے،
‘زگ زیگٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 9 بھٹے گرا دیے گئے
میانوالی کے واں بھچراں اور شادیہ سمیت علاقوں میں آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کو گرایا گیا ۔
مریم اورنگزیب نے اپیل کی کہ میڈیا اور عوام سموگ سے بچاؤ کی مہم میں بھرپور ساتھ دیں،
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آلودگی پھیلانا موت بانٹنے کے مترادف ہے،لہذا عوام کی زندگیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
گزشتہ چھ ماہ سے مریم نواز شریف کی حکومت کا ہر ادارہ انسداد سموگ کے لیے متحرک ہے۔
اپ جتنی دفعہ بھی زگ زیگ سے دوبارہ پرانے بھٹوں پر شفٹ ہونگے،ہماری مانیٹرنگ ٹیمیں اپکا تعاقب کرتی ہوئی ان کو ضرور گرائیں گی۔
مریم نواز کے سموگ لیس پنجاب کے ویژن کے تحت آلودگی کا موجب انڈسٹریل یونٹس مسلسل ای پی اے کے ریڈار پر







