بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آبادمیں دفعہ 144 نافذ،پی ٹی آئی نے کل کچھ کیا تو نرمی کی توقع نہ رکھے، وزیرداخلہ کاانتباہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں دفعہ 144 نافذ ہے، کل کچھ ہوا تو پی ٹی آئی نرمی کی توقع نہ رکھے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے وزارت داخلہ میں دوسرا بڑا اجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ، چیف کمشنر، ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے۔ اجلاس میں کل ہونے والے احتجاج سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملائیشیا کےوزیراعظم پاکستان کےدورے پر ہیں اور اسلام آبادمیں اہم نوعیت کی عالمی تقاریب جاری ہیں غیرملکی سربراہ کی موجودگی میں پی ٹی آئی کا احتجاج مناسب نہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آبادانتظامیہ نےجلسےکی جگہ مختص کردی لیکن تحریک انصاف نےکل احتجاج کی کال دی ہوئی ہے کل کسی نےدھاوابولا تو کوئی شکوہ نہ کرے کیونکہ سیکیورٹی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائےگی کیونکہ اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اور چینی وفود بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے لئے ہم نے سیکیورٹی کے پیشگی انتظامات کرلئے ہیں مولانافضل الرحمان نےبھی احتجاج نہ کرنےکی اپیل کی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک کی بدنامی ہو اور پریشانی کا باعث بنے، احتجاج کرنا آپ کاحق ہے لیکن ان 10 سے 12 دنوں میں نہ کریں۔ عالمی رہنما موجود ہے،ک وئی احتجاج برداشت نہیں کریں گے، مولاناسے 25 سال کا تعلق ہے، کسی کی خواہش پرختم نہیں کرسکتا۔