بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوست ممالک 27 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گے

اسلام آباد:  وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ممالک کی طرف سے پاکستان میں 27 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی،ان دوست ممالک میں سعودی عرب، یو اے ای، کویت اورآزربائیجان شامل ہیں، ایس آئی ایف سی کےتحت یہ بڑی کامیابی ہے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ان ممالک کےساتھ منصوبوں کی فزیبلٹی سمیت دیگرامورپربات چیت جاری ہے،سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا بڑاوفد پاکستان آرہا ہے، چینی وزیراعظم بھی گیارہ سال بعد پاکستان کےدورے پرآرہے ہیں، چینی وزیراعظم کے مجوزہ دورہ پاکستان کےدوران سی پیک فیزٹو پربات چیت آگےبڑھےگی۔
انہوںنے کہاکہ چین کیساتھ ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کا معائدہ جلد ہوگا، چین کے ساتھ ایم ایل ون منصوبے کے روڈ میپ پر اتفاق ہوگیا، یو اے ای نے بھی پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کیلئے پورٹ فولیوشیئرکردیا،ہمسایہ ملک بھارت کیساتھ تجارت کے لیے سازگارماحول ضروری ہے۔
احسن اقبال نے کہاکہ آئی ایم ایف کا3سالہ نیا قرض پروگرام پاکستان کے لیے نئی بیمہ پالیسی ہے، اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اصلاحات کرنا ہوں گی۔
انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے فائدہ نہ اٹھایا تو3سال بعد نئی دلدل میں پڑے ہوں گے ،فوج کی سیاست میں عدم مداخلت   بارے ہمارے موقف کی جیت ہوئی، ہمارے مطالبے پر بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ اٹھا لیا گیا،سیاست میں عدم مداخلت کا فیصلہ کیا،عدلیہ، فوج اور پارلیمنٹ ریاست کے ستون ہیں، اب بداعتمادی سے نکلنا چاہیے، تمام اداروں کو باہمی اعتماد کیساتھ آگے بڑھنا چاہیے، وزیراعظم جلد قومی معاشی ایجنڈے کا اعلان کرینگے، ترکیہ کی طرح پاکستان میں سول ملٹری سسٹم بتدریج درست ہوگا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آہستہ آہستہ سیویلین سپیس بحال ہوگی، امن،استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اوراصلاحات پر سمجھوتہ نہیں ہوناچاہیے،پاکستان کی عالمی ریٹنگ میں بہتری آرہی ہے،مہنگائی میں کمی، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے،پاکستان احتجاج وانتشار کی سیاست کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔