بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کمرہ عدالت میں دھمکیاں دینے والاپی ٹی آئی کا وکیل گرفتار

اسلام آباد:  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے تلخ جملوں کا تبادلہ کرنے اور دھمکیاں دنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکیل مصطفین کاظمی نے کمرہ عدالت میں پہنچ کر لارجر بینچ کو دھمکی دیتے ہوئے کہاتھا کہ باہر 500 وکیل کھڑے ہیں دیکھتا ہوں پی ٹی آئی کیخلاف یہ بینچ کیسے فیصلہ دیتا ہے؟ جس کے بعد عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس اور وکیل طیب مصطفین کاظمی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
دوران سماعت   طیب مصطفین کاظمی اشتعال کا شکار ہوگئے اور انہوں نے فیصلہ پی ٹی آئی کیخلاف آنے پر پانچ رکنی لارجر بینچ کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی۔
طیب مصطفین کاظمی کاکہناتھاکہ 5 رکنی لارجربنچ غیرآئینی ہے، باہر 500 وکیل کھڑے ہیں، دیکھتے ہیں کیسے ہمارے خلاف فیصلہ دیتے ہیں جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے تھے کہ آپ کے اس رویے سے جو تھوڑی بہت ہمدردی تھی بھی ختم ہوگئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو وکیل کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کا حکم دیدیا اور آج انہیں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مصطفین کاظمی کو پہلے گلے لگا کر مصافحہ کیا اور پھر گرفتار کیا۔
مصطفین کاظمی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا۔