بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کپتان سے علی گنڈاپور کی شکایت کرنے خیبر پختونخوا کے اساتذہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے

خیبر پختونخوا کے اساتذہ احتجاج کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
کے پی سے آئے اساتذہ نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی،اساتذہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی کو بتانے آئے ہیں کہ اساتذہ سراپہ احتجاج ہیں اور حکومت انکی بات نہیں سن رہی۔
کے پی کے اساتذہ کا اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ 2018 سے لے کر اب تک ہزاروں اساتذہ بھرتی کئے گئے۔ خیبر پختونخوا حکومت اساتذہ کی پنشن ختم کر رہی ہے، مستقل اساتذہ کو بھی سی پی فنڈ میں لایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے پاس بھی ہم گئے انہوں نے ہماری کوئی بات نہیں سنی، اساتذہ کو مستقل کرنے کیلئے علی امین گنڈا پور کوئی اقدام نہیں اٹھارہے۔
احتجاجی اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ کچھ اساتذہ ایسے بھی ہیں جو ایڈ ہاک پر کام کر رہے ہیں مستقلی ضروری ہے،جو اساتذہ ریگولر ہیں ان پر گورنمنٹ نے سی پی فنڈ لاگو کر دیا ۔
اساتذہ نے کہا کہ جب تک ان کومستقل نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رکھیں گے۔ خیبر پختونخوا کے 34 ہزار اساتذہ اسوقت سراپا احتجاج ہیں۔ بانی پی ٹی ائی سے بھی بنی گالہ میں ملاقات کی تھی لیکن اب تک اساتذہ کے مسائل حل نہیں کئے۔