بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس خرید و فروخت کا ماحول پیدا کررہے ہیں، ڈاکٹرعارف علوی کاعدالتی فیصلے پرردعمل

لاہور(ممتازنیوز) سابق صدر اور پی ٹی آئی کے رہنماڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لوگوں کی خرید و فروخت کا ماحول پیدا کر رہے ہیں، جعلی اسمبلی اس قابل نہیں کہ آئینی ترمیم کر سکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی پامالی ہو رہی ہے اور اس وقت 63 کو دیکھنے کی کیا ضرورت تھی؟
ان کاکہاتھاکہ جسٹس منیر سے زیادہ نقصان موجودہ چیف جسٹس نے پہنچایا ہے ،چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان میں رہیں تو بات ہے۔
سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ بھٹو کے خاندان سے ہی کہیں آئین کو آگ نہ لگ جائے، یہ ظالمانہ طریقے سے ملک کا نظام چلا رہے ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی کو آئین کے تحت ریلیف نہیں ملا اور رجیم چینج کرنیوالوں کیساتھ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئین کا نام باقی رکھیں گے۔
عارف علوی کاکہناتھا کہ تحریک انصاف پرامن ہے اور ہر جلسے میں پولیس تشدد کرتی ہے، حکومت نے طے کرلیا ہے کہ جو مراعات بنتی ہیں وہ نہیں دینی۔
انہوںنے کہا کہ اسرائیل غنڈوں کی طرح مسلمان ممالک کو تباہ کر رہا ہے، مسلمان ممالک کو بھی کھڑا ہونا چاہیے اور قائداعظمؒ کا موقف یہی تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔