اسلام آباد:آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو اسلام آباد میں اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے ڈی چوک میں احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔
جنرل سیکرٹری نجی اسکولز ایسوسی ایشن وحید خان کے بیان میں کہا گیا کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور آج بھی طلبہ کو کنٹینرز کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔
ادھر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے بھی راستوں کی بندش کے باعث کل تعطیل کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ کو اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔
کل اسلام آباد میں سکول بند کرنے کا اعلان







