بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو ’’ نشان پاکستان‘‘ سے نوازاگیا

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کوملک کاسب سے بڑا سول اعزاز’’ نشان پاکستان‘‘  عطا کیاگیا۔اس ضمن میں تقریب ایوان صدرمیں منعقدہوئی جس میں صدرمملکت آصف علی زداری نے ملائیشیاکے وزیراعظم کو نشان پاکستان عطاء کیا،تقریب میں  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی ،سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وفاقی وزراءمحمداورنگزیب،احسن اقبال،اعظم نذیرتارڑ،مصدق ملک،عطاء اللہ تارڑ،امیرمقام ،گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر،گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی،دریں اثناصدرمملکت نے معززمہمان کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا۔عشائیے میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑسے مصدق ملک،عطاء اللہ تارڑ ،نویدقمر اور دیگر 63اے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینی ترامیم کے حوالے سے بات چیت کرتے نظرآئے۔