اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کواسلام آباد کے ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا اور مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سےگرفتار کرلیا۔ پولیس علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی۔
اس دورا ن ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا کہیں گی آپ؟ تو علیمہ خان نے جواب دیاکہ گرفتار کرنا ہے تو گرفتار کرلیں۔
بعدازاں پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو تھانہ ویمن منتقل کردیا۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار، تھانہ ویمن منتقل







