بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مہنگائی  پھربڑھ گئی،ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی

اسلام آباد:  اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.44فیصداورسالانہ بنیادوں پر13.18 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا  ۔
بیورو برائے شماریات کی ہفتہ واررپورٹ کےمطابق 10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور20کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اسکے برعکس 21اشیاء کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
انڈوں کی قیمت میں 1.45فیصد، چینی 1.39فیصد، ڈیزل 1.32فیصد، کیلا1.29فیصد، آلو1.08فیصد، پٹرول 0.81فیصد، دال ماش 0.80فیصد، گڑ0.59فیصد،باسمتی چاول 0.53فیصد اوردال مسورکی قیمت میں 0.38فیصدکی کمی واقع ہوئی۔
ٹماٹرکے نرخ میں 18.51فیصد، پیاز5.89فیصد، چکن 3.72فیصد، آٹا 3.63فیصد، لہسن 2.47فیصد، دال چنا 1.41فیصد، ایل پی جی 0.98فیصد، ماچس 0.97فیصد، دال مونگ 0.92فیصد، سرسوں کاتیل 0.58فیصد، جلانے کی لکڑی 0.51فیصد اورسگریٹ کی قیمت میں 0.10فیصدکااضافہ ہوا۔