بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ کر رہا ہے ، خواجہ آصف


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے اسرائیل کوممکنہ عواقب بارے سوچنا پڑے گا، وہ پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتا۔
میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ کر رہا ہے۔ سی پیک پر دستخط ہو رہے تھے تو بانی پی ٹی آئی حملہ آور ہوئے تھے۔
اب پھر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس بلائے جانے پر احتجاج شروع کردیا گیا ان تانوں بانوں کو جوڑا جائے تو پاکستان کیخلاف سازش کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
خواجہ آصف  نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک سیاسی معاملہ ہے، بہت کچھ کھلتا جارہا ہے، اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔
ان کاکہناتھاکہ 126 دن کے دھرنے کے بعد پھر احتجاج اور انتشار کی سیاست کی جارہی ہے، اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جارہا ہے۔
ایک سوال پر خواجہ آصف کاکہناتھاکہ اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کر رہے ہیں، پاکستان سے براہِ راست پنگا لینا اسرائیل کے بس کی بات نہیں۔
ان کاکہناتھا بانی پی ٹی آئی کو بروئے کار لاکر سازش پر عمل کیا جارہا ہے ،اسرائیل جانتا ہے کہ پاکستان سے پنگا لیا توایٹمی حملہ ہوسکتا ہے۔