ماسکو: روس نےافغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنےکا فیصلہ کرلیا۔
روسی سرکار ی میڈیا کی رپورٹ میں روسی وزارت خارجہ کے حوالے سےبتایا گیا کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روس نے 2003 میں طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ فیصلے کو حقیقت بنانے کیلئے مختلف قانونی طریقہ کار کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ








