بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سےگورنرخیبرپختونخوا کی ملاقات، کے پی کے حوالے سے اہم فیصلوں پر غور

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔  جس میں وفاقی وزرا محسن نقوی،احسن اقبال اور احد چیمہ بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں کے پی کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ امن وامان کویقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، آنے والے دنوں میں کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کئیے جاسکتے ہیں۔
ملاقات میں کے پی کی سیکیورٹی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے مختلف آپشنزپربھی غور کیا گیا