بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر داخلہ کا رات گئے وزارت داخلہ کنٹرول روم کا دورہ ، اسلام آباد شہر کے مختلف حصوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ

اسلام آباد(صغیرچوہدری) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج اور فوج کی تعیناتی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رات گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ ، اسلام آباد شہر کے مختلف حصوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کی صورتحال کا مشاہدہ کیا وزیر داخلہ کو اسلام آباد کی مجموعی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی گئیسیکرٹری داخلہ خرم علی آغا بھی اس موقع پر موجود تھے،محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،امن وامان اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولیں ترجیح ہے، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔