بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایس سی او پر تحریک انصاف کا احتجاج غیرذمہ دارانہ طرزعمل

اسلام آباد(طارق محمود سمیر) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈی چوک احتجاج کی کال اور حکومت کی طرف سے اسے ناکام بنانے کے لیے گئے اقدامات کے
باعث جڑواں شہروں میں صورتحال کشیدہ ہے ،راستوں اور موبائل سروس کی بندش سے عوام کوشدید مشکلات کاسامناہے،یقیناًاحتجاج ہرسیاسی جماعت کا آئینی حق ہے لیکن پی ٹی آئی کی طرف سے احتجا ج کی کال ایک ایسے موقع پر دی گئی جو ملائیشیاکے وزیراعظم انورابراہیم پاکستان کے دورے پر موجود تھے جب کہ اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس بھی منعقد ہونے جارہی ہے خاص طور پر چین کے وزیراعظم کے مجوزہ دورہ پاکستان کا بہت اہمیت کا حامل ہے،چنانچہ اس موقع پر احتجاج چین کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان کو سبوتاثرکرنے کے مترادف ہے پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے ہراس اہم موقع پر احتجاج کیا جب بھی پاکستان کے لیے کوئی بڑی پیشرفت ہونے لگی 2014 میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے چینی صدرکوپاکستان کا دورہ منسوخ کرناپڑاتھاجس کی وجہ سے سی پیک جیسے اہم منصوبے میں تاخیرہوئی،اسی طرح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جس طر ح وفاق کے خلاف محاذ کھول رکھاہے اور آئے روز کے پی سے لشکرلے کر اسلام آبادکی طرف نکلتے ہیں اس سے وفاق اور کے پی میں دوریاںاور نفرتیں پیدارہی ہیں لہذا پی ٹی آئی قیادت کو اپنے طرز عمل پر نظرثانی کرنی چاہئے اور خاص طور پر حالیہ اہم موقع پر احتجاج پاکستان کے مفاد کے خلاف ہے،  ادھر شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے طلب کرلیا گیا۔ آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او کانفرنس کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج کو طلب کرنے کی منظوری دے دی گئی ،  اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے سپرد ہو گی،ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کے پیش نظر حکومت کی طرف سے یہ اقدام راست ہے ،کیونکہ موجودہ صورتحال میں کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ ملک کے لیے بدنامی کاباعث بنا سکتاہے،  دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین کی صورتحال پر سات اکتوبر کو اے پی سی بلالی ہے ،انہوں نے یہ فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کی ملاقات کے بعد کیا،بلاول بھٹو نیوزیراعظم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے،بلاشبہ واحداسلامی ایٹمی طاقت کی طرف سے فلسطین کی صورت حال پر اے پی سی بلانابہت اہمیت کا حامل ہے،وزیراعظم نے اس سے پہلے اقوام متحدہ میں بھی فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا بھرپورموقف پیش کیاجسے بہت پذیرائی ملی حتیٰ کہ سیاسی مخالفین نے بھی وزیراعظم کے خطاب کو سراہا،فلطینی وزیراعظم نے بھی وزیراعظم پاکستان کے خطاب کی تعریف کی ،توقع ہے کہ پاکستان کی طرف سے او آئی سی کاہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیاجائے گا۔