لاہور(ممتازنیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات کی، جس میں ایگری میکنازیشن، سمارٹ ایگریکلچر، کھیلوں کی ترقی، اور خواتین کی نیشنل ورک فورس میں شمولیت جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران، مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں گرین امونیا، انسداد سموگ، کاربن فنانسنگ، اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے تحت پانچ قسم کی دالوں بشمول مورنگا کی برآمد کے لیے پاائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
سمارٹ ایگریکلچر کے فروغ کے لیے کھادوں، مشینری اور بیجوں پر مشتمل ایگریکلچر مال بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، زراعت میں نئے تجربات کے لیے آسٹریلوی تکنیکی معاونت کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب حکومت سموگ کے خاتمے کے لیے مارچ سے اقدامات کر رہی ہے، اور ہوا کی معیار میں بہتری کے لیے ہر تعمیراتی منصوبے میں ایک فیصد پلانٹیشن مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے مختلف محکمے، بشمول تعلیم، ٹرانسپورٹ، انرجی اور زراعت، بھرپور طریقے سے متحرک ہیں۔ جنگلی حیات کے تحفظ کی حساسیت کو عوام میں بیدار کرنے کے لیے کومبنگ آپریشن بھی جاری ہے۔







