بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پنجاب نے بھی لاہورمیں فوج طلب کرلی

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی فوج طلب کر لی ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔ صوبے کے 6 اضلاع میں پاک فوج کو تعینات کیا جائے گا۔ پاک فوج حساس عمارتوں، ہوائی اڈوں اور دیگر اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو فوج کی تعیناتی کے لیے خط ارسال کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی فوج تعینات کی گئی تھی۔