بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کا نسٹیبل عبدالحمید کی شہادت کاذمہ دار 9مئی کامجرم ہے ،مریم اورنگزیب

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زخمی کانسٹیبل عبدالحمید پمز اسپتال میں دم توڑ کر شہید ہو گئے، اور اس سانحے کا ذمہ دار 9 مئی کا مجرم ہے، جو ایک بے شرم نارسسٹ اور فاشسٹ شخص ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی سائٹ “ایکس” پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “میں نہیں تو کچھ بھی نہیں” اور “ملک کو آگ لگا دو” جیسے قابل مذمت خیالات پاکستانی قوم کی سوچ نہیں ہو سکتے۔ مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخواہ سے اسلحہ، آنسو گیس کے شیل اور شیشے والی غلیلیں دے کر عمران خان نے گنڈا پور کو اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے بھجوایا، جس کا مقصد لاشیں گرانا، خون خرابہ کرنا اور پولیس و رینجرز پر حملے کروانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کل کا دن اصل میں 9 مئی کا تسلسل تھا، جب قومی سلامتی کے ادارے نشانہ بنے تھے، اور اس سازش کا مقصد ادارے کی قیادت پر قبضہ کرنا تھا۔ کل جمہوری ادارے نشانہ بنے اور اس کا مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس تمام سازش کے پیچھے ایک ہی فرد ہے کیونکہ اسے معلوم ہو چکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست سمت میں جا رہے ہیں، معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے، اور اس کی فتنہ انگیز سیاست ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی اس ملک دشمن سازش کا حصہ بن رہے ہیں، وہ پاکستان اور قوم کے مجرم ہیں۔