بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کااحتجاج کی ناکامی کااعتراف، آڈیو لیک ہو گئی

لاہور: پی ٹی آئی نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن مبینہ طورپر لاہور سے کوئی لیڈر باہر نہیں آیا، اس ضمنمیں عالیہ حمزہ کی مایوس کن آڈیو لیک سامنے آگئی
آڈیو میںعالیہ حمزہ کاکہناہےکہ میں نے سارا کچھ دیکھ لیاہے، میں خود اسی لئے موجود تھی کہ اب لوگوں کیساتھ زیادتی نہ ہو، قیادت بھی کچھ اس طرح کرتی ہے تو کم از کم میں اپنےلوگوں کیساتھ کھڑی ہوں گی، میں یہ کھلے عام کہہ رہی ہوں کہ ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی مجھے کہیں نظر نہیں آئے، کس نے کہاں لیڈکیا؟ مجھے صرف ویڈیو ز دکھا دیں کہ مینار پاکستان پر رضوان کی ٹیم ، یوتھ ونگ کے زوہیب اور آپ لوگوں کے علاوہ کون تھا؟ ٹیمیں کہاں تھیں؟‘
عالیہ حمزہ کامزید کہناتھاکہ میں تو ٹیم پر یقین رکھتی ہوں، اگر یونین کونسل کا بندہ پچاس لوگ نہیں نکال سکتا،41 یونین کونسلز کا مطلب ہے کہ دواڑھائی ہزار بندہ تو این اے 118 سے صرف ہوجاتا، صرف ورکر لڑا، کوئی لیڈر توسامنے نہیں آیا، کسی کو اچھا لگے یا برا، یہ بہت اپ سیٹنگ تھا، یہ خان کی کال تھی۔