اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو احتجاجی ریلی میں سرکاری املاک کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری رفعت مختار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے منیر مسعود، گریڈ 20 کے آئی بی آفسر پر مشتمل ہوگی جو صوبائی حکومت کے وسائل اور سرکاری افراد کے استعمال کی تحقیقات کرے گی۔
وفاقی محکمہ داخلہ نے کمیٹی کو7 دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی ان باتوں کی نشاندہی کرے گی کہ 4 اور 5 اکتوبر کو دھرنے کیلئے کون سی سرکاری گاڑیاں لائی گئیں؟ احتجاجی ریلی میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد کتنی تھیں؟ ریلی میں سرکاری گاڑیاں لانے کی اجازت کس نے دی تھی؟ وہ اعلیٰ آفیسرز کون تھے جنہوں نے اآمادگی ظاہر کی کہ حتجاجی ریلی میں سرکاری املاک کو استعمال کیا جائے؟
ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی قائم







