بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس میں تھا،علی امین گنڈاپورکادعویٰ،وفاقی حکومت،آئی جی اسلام آبادپربرس پڑے

پشاور: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس میں تھا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے ، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جو مشکل حالات میں بھی عمران اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، جلسہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ملی ، پاکستان کسی کے باپ کا نہیں ہے ، سب کا ملک ہے ۔
علی امین گنڈا پو رنے کہا کہ ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا ، ہمارے لوگوں کو اغوا ءکیا گیا ، باقاعدہ منصوبہ بندی سے ہم پر حملہ کیا گیا،  لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ، ہمیں مویشی منڈی میں جلسے کی اجازت ملی ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت کو کس کا خوف ہے ، ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی ؟ موجودہ اسمبلی میں6 بندے ایسے نہیں جو الیکشن جیت کر آئے ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ سوچ رہے تھے کہ اسلام آباد نہیں جاسکیں گے، ہمارے اوپر کس چیز کی ایف آئی آز دی جارہی ہیں ، کیا جرم کیا ہے ہم نے؟   الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم پرامن نہیں، انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کے اطراف میں ایک ایک کلومیٹر تک گڑھے کھودے گئے اور کنٹینرز رکھ کر راستے بند کئے گئے۔
علی امین گنڈا پور نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری رات خیبر پختونخوا ہاؤس میں تھا ، یہ ہے تمہاری پرفارمنس، پولیس نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں دھاوا بولا ، شیلنگ اور توڑ پھوڑ کی جس نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی وہی دوبارہ تعمیر کرائے گا۔
علی امین گنڈاپورنے آئی جی اسلام آباد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو کہتا ہوں کہ گرفتار کرنا ہے تو کرلو میں ڈرنے والا نہیں ، آئی جی اسلام آباد کو ایوان میں آکر معافی مانگنی ہو گی، آئی جی اسلام آباد کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ بار بار کہتا ہوں کہ تمام پارٹیاں اپنی اصلاح کرلو، مجھے نااہل کرنا ہے کردو، میں پھر آجاؤں گا ، مجھے صوبے کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کو سوا چار کروڑ عوام نے ووٹ دیئے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسلام آباد میں قریب سے لڑائی شروع ہو چکی تھی ہم نے کہا کہ نقصان نہ ہوجائے، آپ کسی صورت دین کا راستہ نہ چھوڑو، یہ کرسی کچھ نہیں ہے ، قومی اسمبلی میں ایک شخص کیلئے قانون بنایا جارہا ہے اسی لیے باقی سب کو اٹھارہے ہیں، کسی کو 25کروڑ عوام کی فکر نہیں ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ تم گورنر راج کا تجربہ کرلو، ہم اپنی بے عزتی کا بدلہ ضرور لیں گے، فارم 47 والے لوٹے اپنی پارٹی کیخلاف نہیں بول سکت، ہم نے ملک کے آئین کا تحفظ کرنا ہے ۔۔