بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مناقشے میں عام شہریوں نے بہت کچھ جھیلا، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے،بائیڈن

 

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مناقشے میں عام شہریوں نے بہت کچھ جھیلا ، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
صدر بائیڈن نے ایک خصوصی پیغام میں  کہا کہ سات اکتوبر اگر اسرائیل کے لیے یومِ سیاہ تھا تو فلسطینیوں کے لیے بھی مصیبت کی گھڑیاں لانے والا دن ثابت ہوا، اُس دن حماس نے ایک بڑے تنازع کو جنم دیا،یہ دن اس اعتبار سے یاد رکھا جائے گا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کُریلا نے اسرائیل کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ایران اور لبنان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ جنرل کُریلا کے دورے کا مقصد سیکیورٹی کے اشوز پر بات کرنا تھا۔ بات چیت کے دوران ایران اور شمالی محاذ پر بالخصوص تبادلہ خیال ہوا۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جنرل کُریلا نے اسرائیل کا دورہ کب کیا۔
دریں اثنا امریکی صدر کے ایلچی ایموز ہاچسٹین نے کہا ہے کہ رپورٹنگ میں احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان اور بیروت پر حملوں کے لیے گرین سگنل امریکا نہیں دیا۔ امریکا اب بھی اس قضیے کا سفارتی حال تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایموز ہاچسٹین نے بتایا کہ ہم اسرائیل اور لبنان کی حکومتوں کے ساتھ مل کر معاملات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔