بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مجوزآئینی ترامیم،پی ٹی آئی رہنمانے صدر،وزیراعظم کی تبدیلی کی پیشنگوئی کردیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما عمیرنیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحادکی طرف سے مجوزہ آئینی ترامیم پرجے یوآئی کے سربراہ  مولانافضل الرحمان کی حمایت کے حصول کے لیے انہیں صدرمنتخب کرایاجاسکتاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمیرنیازی نے کہاکہ آئینی ترمیم منظورکرانے کےلیے مرکزمیں بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں،مولانا فضل الرحمان کوصدرمنتخب کرانے کےلئے موجودہ صدرآصف زرداری استعفیٰ دے سکتے ہیں جب کہ شہبازشریف وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوسکتے ہیں اور ان کی جگہ بلاول بھٹوزرداری کو نیاوزیراعظم منتخب کرایاجاسکتاہے