بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علی امین گنڈاپورنے عمرایوب کے گھررات بسرکی،خواجہ آصف کادعویٰ

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کارکنان جلوس کی صور ت میں ڈی چوک نہیں پہنچے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے عمرایوب کے گھررات بسرکی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ      جو لوگ ڈی چوک پہنچے ان کی تعداد بہت تھوڑی تھی ،جو لوگ پہنچے وہ اسلام آباد کے رہائشی تھے ،علی امین گنڈاپورکےفرارکی خبر کے بعد پی ٹی آئی والوں کا تھوڑبہت حوصلہ بھی ٹو ٹ گیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کاکوئی رہنمااحتجاج میں نہیں آیا، اتنابڑا فراڈ ہواکہ پی ٹی آئی کارکنان کو بھی سمجھ آگئی، کارکنان کل سے سوشل میڈیاپراحتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علی امین نے سمجھا کہ میں نے مولاجٹ کا کردار ادا کرلیا،پہلے دن کہاتھاکہ یہ بنددونمبرکام کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ پوری بانی پی ٹی آئی گنڈاپورکے ذریعے پیغام رسانی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے پی ٹی آئی خطرہ ہونے کا تاثر زائل ہوگیاانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے فلسطین یکجتی کانفرنس میں شرکت نہیں کی ،یہ فلسطین کے معاملے پر اپنے کنکشنز کو ناراض نہیں کرناچاہتے۔