بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اننیا پانڈےکی بھارتی اداکا رنبیر کپور کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے کی خواہش

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے بھارتی اداکا رنبیر کپور کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

اداکارہ اننیا پانڈے حال ہی میں اپنی ایمازون پر ریلیز ہونے والی او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) سیریز ‘کال می بے‘ میں شاندار کارکردگی سے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئیں جس کے بعد اب نیٹ فلکس پر ان کی سائبر تھرلر فلم ‘کنٹرول‘ ریلیز کردی گئی ہے۔

اس فلم میں اپنے کردار کے بدولت تعریفیں اپنے نام کرنے والی اننیا پانڈے یکے بعد دیگرے انٹرویوز کا بھی حصہ بن رہی ہیں جہاں وہ اپنے نجی اور پیشہ ورانہ کیرئیر سے متعلق بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا کے تاریک پہلو سے متعلق فلم سی ٹی آر ایل کی اداکارہ اننیا پانڈے نے دلچسپ خواہش کا اظہار کرکے سب کی توجہ اپنی جانب کرالی۔

اس انٹرویو میں جب اداکارہ اننیا پانڈے سے پوچھا گیا کہ وہ کس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنا چاہیں گی؟ تو اننیا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اداکار رنبیر کپور کے اکاؤنٹ ہیک کرنا چاہیں گی تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ کس کو فالو کر رہے ہیں۔

اننیا کے مطابق،’مجھے ان کے اکاؤنٹ کا کوئی علم نہیں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ ان کا ایک فیک اکاؤنٹ ضرور ہے۔‘

یاد رہے کہ حالیہ انٹرویو میں اننیا پانڈے نے ’امپوسٹر سنڈروم ’ کا بھی انکشاف کیا تھا۔

اننیا کے مطابق جب کوئی ان کا نام لیتا ہے تو انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کا نام حقیقت میں ان کا نہیں ہے، اور یہ احساس انہیں ایک تیسرے شخص کی طرح محسوس کراتا ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے اننیا پانڈے نے بتایا کہ،’جب میں کسی بل بورڈ پر اپنے آپ کو دیکھتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں جو کچھ دیکھ رہی ہوں وہ میں نہیں ہوں۔ یہی صورتحال میری فلمیں دیکھتے وقت بھی ہوتی ہے، میں انہیں ایک فلمی مداح کی طرح دیکھتی ہوں اور بھول جاتی ہوں کہ وہ اصل میں میں ہی ہوں۔‘