اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں۔
اپنے ایک بیان میں عطاء تارڑ نے کہاکہ پشتون تحفظ موومنٹ نے نہ صرف پاکستانی پرچم نذر آتش کیا بلکہ بیرون ممالک پاکستان کے سفارت خانوں پر حملے کئے ،پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرون ملک سے پاکستان مخالف بیانیہ پر فنڈنگ کی جا رہی تھی، وزیر اطلاعات نےکہاکہ پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے ملوث پائے گئے، سب چیزیں ثابت ہونے پر پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی گئی، وزیر اطلاعات
تحقیقات ہو رہی ہیں کہ پی ٹی ایم کو فنڈز کہاں سے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، روپے کی قدر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی ہوئی، پختون ہمارے بھائی ہیں، پختونوں کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔
پی ٹی ایم پر پابندی،حکومتی موقف سامنے آگیا







