واشنگٹن: امریکہ نے بھارت، اٹلی اور رومانیہ کو فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔
امریکی محکمہ دفاع( پینٹاگون) کے مطابق امریکا بھارت،اٹلی، رومانیہ کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا فوجی ساز و سامان فراہم کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے فوجی سازوسامان فراہمی کی منظوری دیدی ، پینٹاگون کے مطابق بھارت کو17کروڑ50لاکھ ڈالرکے تارپیڈوفروخت کئے جائیں گے۔
رومانیہ کو 11 کروڑ ڈالر مالیت کا ریڈار سسٹم جب کہ اٹلی کو68کروڑڈالرمالیت کا الیکٹرانک اٹیک مشن سسٹم دیا جائے گا۔
امریکہ بھارت، اٹلی، رومانیہ کو فوجی ساز و سامان دے گا








