اسلام آباد:حکمران اتحاد نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل کرلیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ آئینی ترامیم پر مشروط رضا مندی ظاہر کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئینی ترمیم کے حوالے سے ایک بار پھر حکمت عملی تیار کرلی گئی، حکومت نے آئینی ترامیم کے حوالے سے تمام تر ہوم ورک مکمل کرلیا۔
دونوں ایوانوں کے اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت پارلیمانی امور نے 18 اکتوبر کو اجلاسوں کی سمری تیار کرلی۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس الگ الگ بلائے جائیں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترمیم لائی جائیں گی۔
مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ آئینی ترامیم پر مشروط رضا مندی ظاہر کردی جب کہ سربراہ جے یو آئی کی تجویز ہے کہ آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ کی تشکیل دیا جائے جو 5 یا 6 رکنی جج پر مشتمل ہو۔
مولانا فضل الرحمان کی تجاویز آئینی ترامیم کے مسودے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ جے یو آئی نے اپنا مجوزہ آئنی ترمیم کا مسودہ 80 فیصد تیار کرلیا۔
حکومت کے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے بھی رابطے جاری ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سینیٹ میں اختر مینگل کی جماعت کے دونوں ووٹ حکومت کو ملیں گے۔
آئینی عدالت کی بجائے آئینی بینچ ، ترمیم کی نئی حکمت عملی تیار







